اطالوی فٹبال کلب یوونٹس نے ریال میڈرڈ سٹار ارڈا گلر سے معاہدے کو ‘جعلی’ قرار دے دیا

0
64

اطالوی فٹبال کلب یوونٹس نے ریال میڈرڈ سٹار ارڈا گلر سے معاہدے کو ‘جعلی’ قرار دے دیا

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) اطالوی فٹبال کلب یوونٹس کا کہنا ہے کہ ان کا انگلش ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، جب ایک جعلی پوسٹ میں یوونٹس کا ریال میڈرڈ کے مڈفیلڈر ارڈا گلر کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا گیا۔

اس پوسٹ میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ارڈا گلر کی ایک تصویر ہوائی اڈے پر دکھائی گئی تھی، جس کے ساتھ یہ کیپشن تھا: “یوونٹس میں خوش آمدید، ارڈا گلر۔ فٹ بال کا ابھرتا ہوا ستارہ اب یوونٹس فیملی کا حصہ ہے۔”

Juventus deny Arda Güler signing after X account hacked

لیکن بعد میں سیری اے کلب نے اپنے اطالوی ایکس اکاؤنٹ پر صورتحال کی وضاحت کی کہ ان کا انگریزی اکاؤنٹ “کمپرومائز” ہو گیا ہے اور اس ساتھ ہی ان “غلط معلومات” کو نظرانداز کرنے کی درخواست بھی کی۔

Juventus release statement after hacked X account announces Guler signing

ریال میڈرڈ نے’ترک میسی’ کہلائے جانے والے گلر کو جولائی 2023 میں فینرباچے سے تقریباً 16.7 ملین پاؤنڈز کی فیس میں سائن کیا تھا۔

گلر اسپینی کلب کے لیے 23 بار کھیل چکے ہیں اور یورو 2024 کے لیے ترکی کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

اردا گلر اپنے یورپی چیمپئن شپ کے ڈیبیو پر گول کرنے والا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا تھا، جب اس نے جارجیا کے خلاف 3-1 کی فتح میں ترکی کے لیے دوسرا گول کیا۔