Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةاسرائیللبنان پر اسرائیل کے ظالمانہ حملے جاری، 105 شہری جانبحق

لبنان پر اسرائیل کے ظالمانہ حملے جاری، 105 شہری جانبحق

Published on

spot_img

لبنان پر اسرائیل کے ظالمانہ حملے جاری، 105 شہری جانبحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے لبنان پر ظالمانہ حملے جاری ہیں، صہیونی فوج کی جانب سے بمباری کے نتیجے میں مزید 105 شہری شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکا نے لبنان تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا ہے لیکن اس نے اپنی فوج کو خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مطالبہ کیا کہ اگر مشرق وسطی میں جنگ سے بچا جاسکتا ہے، تو ایسا کیا جانا چاہیے، مزید کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کریں گے۔

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم از کم ایک ہزار لبنانی شہری شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے فلسطین اور لبنان کے بعد تیسرے مسلمان ملک پر حملہ کرتے ہوئے یمن میں بمباری کی، جہاں اسرائیلی حملے میں یمن کے چوتھے بڑے شہر حُدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم چار افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

حوثیوں کی جانب سے چلائے جانے والے ال مشرق ٹی وی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک پورٹ ورکر اور تین انجینئرز سمیت کم از کم 4 افراد شہید اور 33 زخمی ہو گئے جبکہ ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں دیگر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہم نے درجنوں طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں بشمول پاور اسٹیشنز اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔

Latest articles

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: نتیجہ اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کی، حارث رؤف

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سب سے...

وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہونے کی صورت میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیجنڈری تیز گیند باز وسیم اکرم نے پیر...

پیٹ کمنزکی بدولت، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز نے دباؤ میں دلیرانہ اننگز کھیلی...

اسلام آباد: بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم...

More like this