Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے

Published on

وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اگلے ہفتے امریکہ دورے کی تصدیق کردی۔ نیتن یاہو 4 فروری کو امریکہ کا دورہ کریں گے اور وہ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں وائٹ ہاؤس میں مدعو ہونے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ نیتن یاہو “بہت جلد”ان سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان چھ ہفتوں کے لیے جنگ بندی معاہدہ طے پاچکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ ان کی کامیابی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر مصر اور اردن بھیجنے کی تجویز بھی دی، جسے حماس، فلسطینی قیادت، مصر اور اردن نے مسترد کر دیا۔

جبکہ اسرائیل کے سخت گیر سیاستدان پہلے سے ہی اس منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلسطینی غزہ چھوڑ دیں۔

یاد رہے، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں اسرائیل کے 1,200 افراد ہلاک اور 251 افراد کو یرغمال بنایا گیا۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی میں غزہ پر بمباری کی، جس میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی مارے گئے، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل تھے۔

Latest articles

آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے دستبردار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے...

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

More like this