Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsاسرائیلی مظالم، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں آج اپنا مؤقف پیش کرے...

اسرائیلی مظالم، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں آج اپنا مؤقف پیش کرے گا

Published on

اسرائیلی مظالم، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں آج اپنا مؤقف پیش کرے گا

پاکستان آج جمعہ کے روز (23 فروری) کو عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم سے متعلق اسرائیل کے خلاف اپنا مؤقف آج پیش کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف 19 سے 26 فروری تک دی ہیگ کے پیس پیلس میں عوامی سماعتوں کا انعقاد کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم آج عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مظالم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی طرز عمل سے پیدا ہونے والے نتائج پر عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی کارروائی جاری ہے اور یہ کارروائی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی طرف سے عالمی عدالت سے مشاورتی رائے کے لیے کی گئی درخواست پر شروع ہوئی۔

عدالت میں پیر (19 فروری) کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سماعت کے دوران فلسطینی کی نمائندگی کرنے والے 7 نمائندوں نے کہا کہ ویسٹ بینک اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی حکمرانی غیر قانونی ہے، انہوں نے اسرائیل پر نسل پرستی اور نسل کشی سمیت دیگر جرائم کا الزام لگایا۔

منگل (20 فروری) کو عدالت میں جنوبی افریقی وفد نے اسرائیل پر ایسے ہی الزامات لگائے۔

البتہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے لیے کوئی وفد نہیں بھیجا ہے۔

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this