Sunday, January 5, 2025
Homeاسرائیلاسرائیل نے بیروت کے مضافاتی علاقے پر نئے حملے کردیے

اسرائیل نے بیروت کے مضافاتی علاقے پر نئے حملے کردیے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان پر حملے کرنے کے بعد اسرائیل نے جمعہ کی شام بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر نئے حملے کردئیے۔

خبر رساں ادارے العربیہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کے مضافاتی علاقوں حارة حريك، الغبيري اور الحدث میں لوگوں کو انخلا کا انتباہ کیا گیا اور پھر حملے شروع کردئیے گئے۔ اس سے قبل حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیلی علاقے حیفا میں تکنیکی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے وضاحت کی کہ اس اڈے میں فضائیہ کے تکنیکی ماہرین کو تیار کرنے کے لیے ایک تربیتی کالج بھی موجود ہے۔ یہ اڈا حیفا شہر کے مشرق میں سرحد سے 35 کلومیٹر دور ہے۔ اڈے کو مخصوص میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں صور کے علاقے میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ میں “عزیز” یونٹ سے تعلق رکھنے والے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کی شام یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ لبنان سے شروع کی گئی ایک مشکوک چیز کو روک لیا گیا۔

کل شام سے اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملے شروع کیے اور دو عمارتوں کو خالی کرنے کی وارننگ کے بعد علاقے پر دو حملے کیے۔ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیوز میں شیعہ اکثریت والے علاقے الشیاح پر بمباری کے خوفناک مناظر کو پیش کیا گیا ہے۔ گردش کرنے والے کلپس میں اسرائیلی انتباہ کے بعد الطیونہ میں شہریوں کو سڑکوں پر جمع ہوتے دکھایا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح کے بعد سے بیروت کے مضافاتی علاقے میں 12 اسرائیلی حملے ہوئے ہیں۔ یہ حملے 4 راؤنڈ میں کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے بعد میں کہا کہ اس کے حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز اور فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ کے سابق گڑھ پر حملے اس سے قبل منگل کی صبح روک دیے گئے تھے۔ یاد رہے سات اکتوبر 2023 کو غزہ میں اسرائیلی بمباری شروع کی گئی تو اس سے اگلے روز سے ہی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کیے گئے حملوں میں اب تک 3583 لبنانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...