Islamic Solidarity Games: Another feat by Arshad Nadeem, wins gold medal in javelin throw-X
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جیولن تھرو کا طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ارشد نے 83.05 میٹر کی بےمثال تھرو پھینک کر نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا۔
مقابلے میں پاکستان کے ہی محمد یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیت کر ملک کا نام مزید روشن کیا، جبکہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
ارشد ندیم اس سے قبل اولمپکس اور ایشین چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کر چکے ہیں اور یہ کامیابی ان کی شاندار فارم اور مستقل مزاجی کا ایک اور ثبوت ہے۔






