Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے...

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Published on

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی عماد وسیم اور حیدر علی نے شاندارا کردار ادا کیا۔

یونائیٹڈ کا مقابلہ اسی مقام پر 18 مارچ کو ہونے والے فائنل میں ملتان سلطانز سے ہوگا۔

تعاقب کا آغاز زلمی کے اسپنرز کے ابتدائی وکٹ کے ساتھ شاندار رہا صائم ایوب ،نے ایلکس ہیلزکو آوٹ کیاجبکہ انہوں نے اپنے اگلے اوور میں سلمان علی آغا ، کو کلین بولڈ کیا۔

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ابھرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنر نے یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو صفر پر آوٹ کر دیا مارٹن گپٹل 22 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آوٹ ہو گئے .

یونائیٹڈ کو ایک مستحکم شراکت کی ضرورت تھی اور عماد وسیم ،نے قدم بڑھا دیا پہلے انہوں نے اعظم خان، اور بعد میں حیدر علی، کے ساتھ شراکت داری قائم کی اعظم، نے 17 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے اور 41 رنز کی شراکت کا اختتام کیا جبکہ وہ ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے.

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

حیدر، نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا دونوں بلے بازوں نے مطلوبہ رن ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے 98 رنز کی شراکت قائم کی۔

عماد ،نے سیزن کی اپنی پہلی ہاف سنچری اسکور کی وہ 40 گیندوں پر 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حیدر نے پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔

اس سے قبل صائم، ایوب کی 73 رنز کی شاندار اننگز اور محمد حارث، کے 40 رنزنے زلمی کو 185/5 تک پہنچایا۔

یونائیٹڈ کی طرف سے پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے پر زلمی نے اپنی اننگز کا مضبوط آغازکیا بابر اعظم، اور صائم، کی ان فارم اوپننگ جوڑی نے ایک بار پھر اچھے ٹوٹل کی بنیاد رکھی صائم نے اوپننگ پارٹنرشپ کے دوران چارج سنبھالا جبکہ بابر نے زیادہ محتاط اننگز کھیلی یہاں تک کہ وہ نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

نسیم کی لینتھ ڈلیوری پر چوکا لگانے کی کوشش کرتے ہوئے بابر ٹھیک طرح سے کھیل نہیں سکے اور شاداب خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئےبابر نے 22 گیندوں پر 25 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

حارث نے وسط میں صائم کو جوائن کیا اور انہوں نے مل کر اس بات کو یقینی بنایا کہ 59 رنز کی شراکت داری کے ساتھ رفتار برقرار رہے جب تک کہ 15ویں اوور میں صائم، آؤٹ ہو گئے.

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

صائم ایوب پشاور زلمی کے لیے 44 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر کے طور پر سامنے آئے
اگلے اوور میں حارث، آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گے انہوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

اس کے بعد، ٹام کوہلر-کیڈمور اور عامر جمال کی تیز اننگز نے زلمی کے ٹوٹل کو 180 رنز سے آگے بڑھا دیا۔

نسیم شاہ نے یونائیٹڈ کے لیے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کی، اپنے چار اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں ں جبکہ شاداب، اور عبید میک کوئے، نے ایک وکٹ حاصل کی۔

عماد وسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Latest articles

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے...

More like this