Monday, October 7, 2024
HomeTop Newsاسلام آباد نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو کسی نے...

اسلام آباد نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو کسی نے اغواء کر لیا.

اسلام آباد نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو کسی نے اغواء کر لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے نجیب اللہ کے اغواء کا مقدمہ تھانا رمنا میں درج کر لیا. اسلام آباد پولیس نے اغواء کا مقدمہ نجیب اللہ کے بھائی اسد اللہ کے مدعیت میں درج کیا .
نجیب اللہ کے بھائی اسد اللہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی گزشتہ روز رات کو تقریباً 9 بجے گھر سے نکلے اور واپس نہیں آئے .
اگلی صبح اُن سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں پشاور جا رہا ہوں جبکہ تھوڑی دیر بعد پھر اُن کی کال آئی اور وہ گبھرائے ہوئے لگ رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ مجھے کسی نے بٹھایا ہے. نجیب اللہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ مجھے شک ہے کہ اُن کو کسی نے اغوا کر لیا ہے جس کے بعد تھانا رمنا کے پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے. پولیس کہ کہنا ہے کہ تحقیقات میں سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لے جا رہی ہے.
پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے والے نجیب اللہ کے بھائی اسداللہ خود بھی ایک 19 گریڈ کے سرکاری افیسر ہے جو پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments