Thursday, January 9, 2025
Homeامریکہایرانی ہیکر گروپ کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو...

ایرانی ہیکر گروپ کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو نشانہ بنا رہا ہے : گوگل

Published on

ایرانی ہیکر گروپ کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو نشانہ بنا رہا ہے : گوگل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نواز ہیکر امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

گوگل کمپنی میں سائبر سیکورٹی کے شعبے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ وابستہAPT42 نامی ہیکر گروپ نے اسرائیل اور امریکا میں اعلی سطح کی شخصیات اور تنظیموں کی ای میلوں کو ہیک کرنے کی کوششیں کیں۔ ان میں سرکاری عہدے داران اور انتخابی مہمیں شامل ہیں۔

کاملا ہیرس کی انتخابی مہم نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ غیر ملکی ہیکروں نے مہم کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے چند روز پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے بھی ایران کی جانب سے ہیکنگ کا نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل میں خطرات کے تجزیے کا شعبہ ابھی تکAPT42 گروپ کی اُن ناکام کوششوں کا پتا چلا رہا ہے جو اُس نے صدر بائیڈن، ان کی نائب کاملا اور ٹرمپ سے وابستہ افراد کے ذاتی اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے کیں۔

گوگل نے واضح کیا ہے کہ اس نے 2020 میں بائیڈن اور ٹرمپ کی انتخابی مہموں کو ہیک کرنے کے لیےAPT42 گروپ کی کوششیں ناکام بنائی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکروں کے گروپ نے رواں سال مئی اور جون میں بائیڈن اور ٹرمپ کی قریبی تقریبا دس شخصیات کے ذاتی ایمیل اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوششیں کیں تاہم گوگل نے انھیں ناکام بنا دیا۔

امریکی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایران کو خبردار کیا تھا کہ امریکی انتخابات میں تہران کی کسی بھی مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ہفتے کے روز الزام عائد کیا تھا کہ نائب صدر کے عہدے کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جے ڈی وینس سے متعلق دستاویزات ہیک کرنے اور انھیں میڈیا میں پھیلانے کی کارروائی کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

انتخابی مہم نے میڈیا کو اس طرح کی دستاویزات استعمال میں لانے سے خبردار کیا تھا۔ مہم کا موقف ہے کہ اس طرح کا عمل “امریکا کے دشمنوں” کے کام آئے گا۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this