اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پاک ترک تعلقات کے فروغ اور ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔
محسن نقوی کا بلوچستان کو ضروری وسائل ترجیحی بنیاد پر فراہم کرنے کا اعلان
اُنہوں نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات اور مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے ساہا انٹرنیشنل ایکسپو پر بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کا شکریہ ادا کیا۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، میں جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا۔
اُنہوں نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس ضمن میں ماہرین کا وفد ترکیہ بھیجے، اس حوالے سے ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا۔