Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹاللہ کا شکر ادا کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹر...

اللہ کا شکر ادا کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹر سراج کو تنقید کا نشانہ بنایا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فاسٹ باولر محمد سراج ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی تنقید کی زد میں آگئے۔

سراج، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جشن منانے والی پوسٹ شیئر کی انہوں نے ٹیم کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا جس پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی۔

اللہ کا شکر ادا کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹر سراج کو تنقید کا نشانہ بنایا

سراج نے ٹویٹ کیا “اللہ کا شکر ہے” ۔

اس سے انتہاپسند صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا جنہوں نے دعویٰ کیا کہ جیت صرف ٹیم اور کپتان روہت شرما کی ہے۔

اللہ کا شکر ادا کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹر سراج کو تنقید کا نشانہ بنایا

ایک صارف نے تبصرہ کیا “یہ ٹیم انڈیا کی جیت ہے اللہ کی نہیں!” جب کہ ایک اور نے ریمارکس دیے کہ اگر اللہ ذمہ دار ہوتا تو پاکستان جیت جاتا بھارت نہیں!

اللہ کا شکر ادا کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹر سراج کو تنقید کا نشانہ بنایا

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments