
Indian cricket team arrives in Dubai for Champions Trophy-BCCI
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔
ٹیم ممبئی سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی، جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے جمع تھی یہاں تک کہ ہوائی اڈے کا عملہ، جو کرکٹ کے شوقین تھے، اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پہنچ گئے۔
ہندوستانی ٹیم نے ذاتی عملے کے بغیر سفر کیا، کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے حال ہی میں کھلاڑیوں کے اپنے ذاتی باورچیوں اور ہیئر ڈریسرز کو لانے پر پابندی عائد کر دی ہے اسکواڈ کو اب ٹورنامنٹ کے دوران دستیاب سہولیات پر انحصار کرنا ہوگا۔
ٹیم اتوار کی سہ پہر آئی سی سی اکیڈمی میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن منعقد کرے گی.
ہندوستان کا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے، یہ مقام بی سی سی آئی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان جانے سے انکار کے بعد چنا گیا تھا۔
ہندوستانی اسکواڈ میں کئی اسٹار کھلاڑی ہیں جن میں کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کے علاوہ وکٹ کیپر رشبھ پنت اور کے ایل راہول شامل ہیں دیگر اہم کھلاڑیوں میں کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، شریاس آئیر، اور تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا بھی شامل ہیں۔