اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں مل سکی، بھارت نے کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کو بھارتی ٹیم کو اجازت نہ ملنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آئندہ ہفتے کرتار پور میں میچز کھیلے جانے تھے ، بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیاتھا۔