Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • چین

بھارت، چین کا 5 سال بعد براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

1 minute read
Untitled design - 2025-01-28T113221.834

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور چین نے اصولی طور پر دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا، ان فلائٹس کو کووڈ-19 وبائی امراض اور سیاسی تناؤ کے سبب تقریباً 5 برس قبل روک دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان بھارتی وزارت خارجہ کے سیکریٹری وکرم مصری کے دورہ بیجنگ بعد سامنے آیا ہے، اس پیش رفت سے دنیا کے 2 سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے درمیان خراب تعلقات میں بہتری کے آثار کی نشاندہی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ متنازع سرحد لداخ پر فوجیوں کے مہلک تصادم کے بعد سے یہ اعلیٰ سرکاری دوروں میں سے ایک ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ ایلچی کے دورہ بیجنگ سے اصولی طور پر دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

بیان کے مطابق دونوں اطراف کے متعلقہ تکنیکی عہدیدار جلد از جلد ملاقات کریں گے اور ایک تازہ ترین فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارت سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین نے ہندو دیوتا کرشنا کی ایک مشہور عبادت گاہ کی یاترا کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے، جسے دہائی کے آغاز میں روک دیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ’باہمی اعتماد کی بحالی‘ اور تجارتی و اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید سفارت کاری کا عہد کیا ہے۔

بھارت اور چین جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک اثر و رسوخ کے لیے شدید حریف ہیں، وبائی امراض کے آغاز پر 2020 کے اوائل میں دونوں ممالک کے درمیان پروازیں روک دی گئی تھیں۔

شدید جھڑپوں کے دوران کم از کم 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی 3,500 کلومیٹر طویل سرحد پر ہلاک ہو گئے تھے۔

Tags: اتفاق براہ راست پروازیں بھارت چین دوبارہ شروع سیاسی تناؤ

Post navigation

Previous: محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دیدی
Next: نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 6 مسافر شدید زخمی

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

یہ بھی پڑہیے

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.