Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsٹیسٹ سیریز : بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر...

ٹیسٹ سیریز : بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

Published on

ٹیسٹ سیریز : بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں 292 رنز پر آؤٹ کر کے، دوسرے ٹیسٹ میں 106 رنز سے سیریز برابر کر دی۔ اور جواب میں صرف 69.2 اوورز میں انگلینڈ کی ٹیم کو آؤٹ کر کہ بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس (11) رن پرآؤٹ ہوئے، جسپریت بمراہ نے بین فوکس (36) اور ٹام ہارٹلی (36) کو اپنی جارحانہ با ؤ لنگ کی مدد سے واپس پویلین بھیجا۔ صبح کے سیشن میں ہندوستان کے کھلاڑی آر اشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں، اور کلدیپ یادیو (1/60) اور اکسر پٹیل (1/75) نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آراشون اپنی 2 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 500 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے میں صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی
ٹیسٹ سیریز : بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

زیک کرولی انگلینڈ کے لیے سب سے کامیاب اننگز کھیلنے والے بلے باز رہے، جنہوں نے 132 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ تیسرے دن کے کھیل میں پہلے سیشن تک انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز بنائے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 396 اور دوسری اننگز میں 255 رنز بنائے۔ جب کہ انگلینڈ کی ٹیم ا پنی پہلی اننگز میں 253 اور چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں 292 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ یاد رہے بھارت کو اپنے پہلےٹیسٹ میچ حیدرآباد میں 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جسپریت بمراہ نے اپنی جارحانہ با ؤ لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے9 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا.
ٹیسٹ سیریز : بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this