آئی ایف ٹی مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستانی فائیٹر نے بھارتی حریفوں کوشکست دے دی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستانی فائٹر نے آئی ایف ٹی مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں اپنے ہندوستانی حریفوں کو کچل دیا، اوران کے خلاف تمام لڑائیاں جیت لیں۔
انٹرنیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ ایک مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ ہے۔
پہلی فائٹ میں پاکستان کے ماہوش رضا نے بھارت کے روی ساؤ کو شکست دے کر فیدر ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔
بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے نذیر خان نے فائٹ کے پہلے راؤنڈ میں بھارت کے مکل آنند کو آؤٹ کلاس کیا۔
بنٹم ویٹ ڈویژن میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ ہوڈا کو شکست دے کر ایک اور قابل ذکر ٹائٹل جیت لیا۔
دیگر معرکوں میں اعجاز احمد نے بھارتی فائٹر انکت پنچال کو اور مجاہد بیگ نے راجویر کو شکست دی۔
علاوہ ازیں پاکستان کے مصعب آصف نے افغانستان کے واحد احمدی کو شکست دی جبکہ افغانستان کے سمیر نصرت اور امل صدیقی بھی کامیاب رہے۔