Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • ّExclusive
  • Top News
  • پاکستان

دہشتگردی کے خاتمے اور سفارتی محاذ پر تیزی، وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت

1 minute read
Important consultation held at Prime Minister's House to eliminate terrorism and accelerate diplomatic efforts

Important consultation held at Prime Minister's House to eliminate terrorism and accelerate diplomatic efforts

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کو درپیش داخلی و خارجی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء کو پاکستان۔افغانستان سرحدی حالات، ایران اور مشرقِ وسطیٰ بالخصوص خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ حکام نے خطے کی تازہ پیش رفت، سفارتی روابط اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

مزید پڑھیں : سعودی-پاکستانی دفاعی اتحاد عملی شکل میں: فضائی دفاعی نظام اور فوجی یونٹس تعینات

پارلیمانی رہنماؤں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ نازک حالات میں قومی اتحاد اور سیاسی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ شرکاء نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی سلامتی اور استحکام کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔

شرکاء نے وسیع تر قومی مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیراعظم کے اقدام کو سراہا اور اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن، داخلی استحکام اور سفارتی توازن کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

Tags: اتحاد اور سیاسی ہم آہنگی دہشتگردی مشرق وسطی وزیراعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: سعودی-پاکستانی دفاعی اتحاد عملی شکل میں: فضائی دفاعی نظام اور فوجی یونٹس تعینات
Next: مشرقِ وسطیٰ آپریشنز کا اثر: امریکی اسلحہ ذخائر دباؤ میں، وائٹ ہاؤس میں اہم اجلاس

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

یہ بھی پڑہیے

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Show cause notice issued to Naseem Shah for controversial statement regarding Punjab Chief Minister-PCB
  • کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق متنازعہ بیان، نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.