Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹامام الحق کا بابر اعظم کی کپتانی کا سرفراز احمد سے موازنہ

امام الحق کا بابر اعظم کی کپتانی کا سرفراز احمد سے موازنہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نے بابر اعظم کی کپتانی کا موازنہ سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میچوں کے دوران زیادہ سپورٹ حاصل تھی۔

98 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے امام کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی کی بات کرتے وقت سرفراز کو سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر اور انضمام الحق کی حمایت حاصل تھی لیکن بابر کے ساتھ ایسا نہیں تھا۔

امام نے کہا کہ بابر اعظم کھلاڑیوں کو مناسب موقع دیتے ہیں سرفراز بھائی نے بھی موقع دیا لیکن ان کے پیچھے مکی آرتھر ،اور انضمام الحق تھے اور ان کے ساتھ بہت اچھا رابطہ تھا .

انہوں نے پھر کہا کہ کپتان کو کھلاڑیوں کے انتخاب کا مکمل اختیار دیا جانا چاہیے کیونکہ جب معاملات خراب ہو جاتے ہیں تو وہی ذمہ دار ہوتے ہیں’کپتان کو ان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا مکمل اختیار دیا جانا چاہیے جو وہ چاہتے ہیں کیونکہ وہ نتائج کے لیے جوابدہ ہوں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر نے سرفراز احمد کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اسٹریٹ سمارٹ ہیں اور فوری فیصلے کرتے ہیں۔

نوجوان نے مزید کہ اکہ مجھے سرفراز بھائی کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی بہت پسند ہے وہ بہت اسٹریٹ سمارٹ ہیں۔ وہ کھیل کو پڑھنا اور فوری فیصلے کرنا جانتے ہیں۔

یاد رہے کہ سرفراز پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں انہوں نے پاکستان کی پہلی چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں رہنمائی کی اور ریکارڈ 11 مسلسل ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز بھی جیتی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this