ICC fines Pakistan team for slow over-rate violation-ICC
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے مقررہ اوورز کے لیے دیے گئے وقت میں چار اوور کم کرائے، جس پر ٹورنامنٹ کے ضابطوں کے تحت قومی ٹیم کی میچ فیس کا 20 فیصد بطور جرمانہ کاٹا گیا ہے۔
ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کر لیا، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی اور ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ تاہم سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ٹیم کو نظم و ضبط کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔



