ICC fined Babar Azam-Image Credit: PCB
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں بیٹ اسٹمپس پر دے مارا تھا، جو لیول ون خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے بابر اعظم نے آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ الزام کو تسلیم کرتے ہوئے غلطی مان لی ہے۔






