
ICC approves Jacob Duffy's inclusion in New Zealand squad to replace Ben Sears-AFP
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر بین سیئرز جمعہ کو آنے والی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے جیکب ڈفی کو سیئرز کے متبادل کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ڈفی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ سیئرز کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے۔
نیوزی لینڈ اپنی چیمپئنز ٹرافی مہم کا آغاز 19 فروری کو میزبان پاکستان سے کرے گا۔