Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلامریکی ایتھلیٹ ووڈ ہال نے اہلیہ تارا کے اولمپک گولڈ کے بعد...

امریکی ایتھلیٹ ووڈ ہال نے اہلیہ تارا کے اولمپک گولڈ کے بعد پیرا اولمپک گولڈ میڈل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق دونوں ٹانگوں سے محروم 25 سالہ امریکی ایتھلیٹ نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی 400 میٹر دوڑ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ووڈ ہال کی اہلیہ تارا ڈیوس ووڈ نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا، پیرا لمپکس میں تین مرتبہ کے میڈلسٹ ووڈ ہال نے مقررہ فاصلہ 46.32 سیکنڈز میں طے کرکے یہ کامیابی حاصل کی ۔

Hunter Woodhall won Paralympic gold after wife Tara's Olympic gold.
Hunter Woodhall won Paralympic gold after wife Tara’s Olympic gold
Photo-Getty Images

ووڈ ہال نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے گھر دو گولڈ میڈلز جائیں گے، ووڈ ہال 4 بائی 100 میٹرریلے ریس میں برانز میڈل جیتنے والی امریکی ٹیم کا بھی حصہ بنے۔

واضح رہے کہ ایک بیماری کے سبب محض 11 ماہ کی عمر میں ووڈ کی نچلی ٹانگیں کاٹ دی گئی تھیں، ان کی اہلیہ تارا سے ہائی اسکول کے زمانے میں شناسائی ہوئی تھی، بعدازاں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments