فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ میچ کی تیاری کے لیے “کلیئرڈ فار ٹریننگ” کا درجہ مل گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج سے کولکتہ میں شروع ہونے والا ہے، جو منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے اہم میچ کے لیے تیاری ہے۔ تاہم حسن علی کی میچ میں شرکت میڈیکل پینل کی منظوری پر منحصر ہے۔
بابر اعظم کی ٹیم کو لگاتار دھچکے، بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ سے چار میچ ہارے۔ ایسی بدقسمتی کا سلسلہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔پاکستان کی ٹیم کے لیے آگے کا راستہ مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اب پاکستان کے، ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے امکانات غیر یقینی ہو گئے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر گرین شرٹس بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اپنے بقیہ تین میچوں میں فتوحات حاصل کر لیتے ہیں، تب بھی انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا، ایسا منظرنامہ جو کہ انتہائی ناممکن دکھائی دیتا ہے۔