Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالہیری کین کا تاریخی کارنامہ: بنڈس لیگا میں تیز ترین 50 گول...

ہیری کین کا تاریخی کارنامہ: بنڈس لیگا میں تیز ترین 50 گول مکمل

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہیری کین نے بائرن میونخ کے لیے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے بنڈس لیگا میں تیز ترین 50 گول مکمل کر لیے۔ انہوں نے اوگسبرگ کے خلاف 3-0 کی جیت میں ہیٹ ٹرک کے ذریعے یہ سنگ میل عبور کیا۔

انگلینڈ کے کپتان کو یہ تاریخی مقام حاصل کرنے کے لیے تین گول درکار تھے۔ انہوں نے پہلے 63ویں منٹ میں پنالٹی پر پہلا گول کیا اور پھر انجری ٹائم میں مزید دو گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

کین کا دوسرا گول اس وقت آیا جب اوگسبرگ کے ڈیفنڈر کیون شلوٹربیک نے انہیں فاؤل کیا، جس پر شلوٹربیک کو دوسرا پیلا کارڈ دے کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ کین نے پنالٹی پر اسکور کیا اور اپنے تیسرے گول کے لیے شاندار انداز میں گیند کو کنٹرول کرتے ہوئے ہیڈ کے ذریعے جال میں پہنچایا۔

Harry Kane scores 50th Bundesliga goal
Harry Kane scores 50th Bundesliga goal

کین نے یہ کارنامہ محض 43 بنڈس لیگا میچز میں انجام دیا، جبکہ سابقہ ریکارڈ ارلنگ ہالینڈ کے پاس تھا، جنہوں نے 50 بنڈس لیگا میچز میں 50 گول کیے۔

اس جیت کے ساتھ بائرن میونخ نے لیگ میں سرفہرست مقام برقرار رکھا اور ناقابل شکست فتوحات کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا۔ بائرن نے 11 میچز میں سے 9 جیتے اور 2 ڈرا کیے ہیں۔ اس جیت نے انہیں آر بی لیپزگ سے آٹھ پوائنٹس کی برتری دلا دی۔

میچ کے بعد کین نے کہا:
“ہمیں معلوم تھا کہ اوگسبرگ کو توڑنا آسان نہیں ہوگا، لیکن صبر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ہاف ٹائم میں ہم نے یہی کہا کہ ہمیں اپنے گیم پلان پر قائم رہنا ہے، اور خوش قسمتی سے ہمیں کامیابی ملی۔”

Harry Kane sets incredible Bundesliga record after bagging another hat-trick for Bayern Munich
Harry Kane sets incredible Bundesliga record after bagging another hat-trick for Bayern Munich

ہیری کین جن کی عمر 31 سال ہے، نے اس سیزن میں اب تک 11 لیگ میچز میں 14 گول کیے ہیں، جن میں سے پانچ گول پنالٹی پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “میں پنالٹیز پر بہت محنت کرتا ہوں اور یہ ہماری جیت میں بڑا کردار ادا کرتی ہیں۔”

کین کا یہ سیزن یادگار رہا ، انہوں نے چیمپئنز لیگ میں بھی متاثر کن کارکردگی دکھائی، دینامو زاگریب کے خلاف 9-2 کی فتح میں چار گول کرکے وہ انگلینڈ کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس کے علاوہ کین چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں چار گول کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this