
Karachi United Football Club Partner With Swindon Town
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستانی فٹبال کلب کراچی یونائیٹڈ کا برطانوی فٹبال کلب سوئنڈن ٹاؤن ایف سی سے معاہدہ طے پاگیا۔
پاکستان کے ٹاپ فٹبال کلب کراچی یونائیٹڈ کا برطانوی فٹبال کلب سوئنڈن ٹاؤن ایف سی سے معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کراچی یونائیٹڈ کے فٹبالرز اور کوچز کو تربیت کے مختلف مواقع ملیں گے۔
کراچی یونائیٹڈ اور سوئنڈن ٹاون ایف سی کے درمیان معاہدے پر دستخط منگل کو برطانیہ میں ہوئے۔
اس معاہدے کے تحت کراچی کے فٹبالرز اور کوچز کو برطانیہ میں تربیت کا موقع ملےگا۔ سوئنڈن ٹاؤن کلب کراچی یونائیٹڈ کے کوچز کے لیےکوچنگ ورکشاب کرائےگا۔اس معاہدے کے تحت کراچی یونائیٹڈ کے پلیئرز کو ڈیولپمنٹ پاتھ وے بھی فراہم ہوگا اور کراچی کے فٹبالرز کو ایکسچینج پروگرام کے تحت برطانیہ میں فٹبال کھیلنے کا موقع بھی ملےگا۔