Monday, February 10, 2025
Homeپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو مشکوک کال اور پیغام موصول...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو مشکوک کال اور پیغام موصول ہونے کا انکشاف

Published on

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو مشکوک کال اور پیغام موصول ہونے کا انکشاف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور پیغامات موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ آفس کے نمبر پر مشکوک کال کرنے والے نے خود کو بطور ڈی جی ایف آئی اے متعارف کرایا ، تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی۔ مشکوک کال کرنے والا ڈائریکٹ جسٹس طارق جہانگیری سے بات کرنا چاہ رہا تھا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق مشکوک کال 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری آفس کی گئی۔ مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مسیجز بھی بھیجے گئے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبیونل کے جج بھی ہیں اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر جیتنے والے لیگی ارکان کے خلاف پی ٹی آئی کی عذرداری درخواستوں کی سماعت بھی کررہے ہیں۔

Latest articles

امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہو گا

امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ چینی حکام...

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 864 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروبار کا اب...

اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا

اردو انٹرنیشنل: 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس...

More like this