First ODI: Pakistan beat Sri Lanka by 6 runs after an exciting contest-PCB
راولپنڈی: پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں دلچسپ معرکے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہدف 299 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 293 رنز بنا سکی۔
ونندو ہسارانگا نے 59، سماراوکرما نے 39 اور کامل مشرا نے 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلیں، تاہم پاکستانی بولرز نے فیصلہ کن لمحات میں میچ اپنے نام کر لیا۔
گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔
سلمان علی آغا 87 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے حسین طلعت نے 62، فخر زمان نے 32 اور بابر اعظم نے 29 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 54 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا دوسرا ون ڈے 13 نومبر اور تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔





