بین الاقوامی میچ کیلنڈر کے حوالے سے کھلاڑیوں اور لیگوں کا فیفا پر ‘اختیارات کے غلط استعمال’ کا الزام

0
79
International match calendar accused and leagues FIFA accused of 'misuse of powers'
International match calendar accused and leagues FIFA accused of 'misuse of powers'

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یورپی لیگیں اور پلیئرز فیفا پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ بین الاقوامی میچ کیلنڈر کے حوالے سے اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

یورپی لیگیں، جو 39 لیگوں (جن میں پریمیر لیگ بھی شامل ہے) اور 33 ممالک کے 1,130 کلبوں کی نمائندگی کرتی ہیں، دعویٰ کر رہی ہیں کہ فیفا نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتا ہے ، خاص طور پر جب بین الاقوامی میچوں کا شیڈول بنایا جاتا ہے۔ اس مسئلے پر اسپین کی لا لیگا بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئی ہے، حالانکہ وہ یورپی لیگوں کا حصہ نہیں ہے۔

اس تنازع کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کے سیزن کے دوران زیادہ کام کا بوجھ ہے۔ جون میں، پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے بھی فیفا کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ فیفا نے فٹبال کیلنڈر کو یکطرفہ طور پر ترتیب دیا ہے اور کھلاڑیوں کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کیا ہے، خاص طور پر 2025 میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے۔

فیفا نے 2022 میں توسیعی کلب ورلڈ کپ کی تصدیق کی تھی، جو 15 جون سے 13 جولائی 2025 تک امریکہ میں ہوگا۔ پی ایف اے کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کے آرام اور صحت کے لئے مسائل پیدا کرے گا، کیونکہ کھلاڑیوں کو کھیلوں کے درمیان وقفہ لینے کا موقع نہیں ملے گا۔

یورپیئن لیگ اور پلیئرز یونین کا کہنا ہے کہ فیفا اپنے تجارتی مفادات کو ترجیح دے رہا ہے اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قومی لیگوں کے مفادات کو نظر انداز کر رہا ہے۔ اس مسئلے کے نتیجے میں 2024-25 کا فٹبال سیزن 2025-26 کے سیزن میں بغیر کسی وقفے کے چلتا رہے گا، جو کھلاڑیوں کے لئے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔

مانچسٹر سٹی جیسے کلب ورلڈ کپ کی وجہ سے اپنے میچوں میں تاخیر کی درخواست کر رہے ہیں، لیکن انہیں امید نہیں ہے کہ پریمیر لیگ ان کی درخواست کو منظور کرے گی۔ اس کے بعد 2026 میں اگلا ورلڈ کپ ہوگا، جو کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں منعقد ہوگا۔