Saturday, January 11, 2025
Homeالیکشن 2024مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار...

مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار قرار دے دیا

Published on

مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار قرار دے دیا

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کے لوگ اور اسمبلیاں چاہتی ہے.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ساری زندگی الیکشن لڑے ہیں، میری یہ داڑھی الیکشن میں سفید ہوئی ہے۔الیکشن مہم میں عوام کوپتہ چل جاتا ہے کہ کون جیت رہا ہے اور کون ہار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ الیکشن میں وہ لوگ جیتے ہیں جو اس سے پہلے کہیں نظر نہیں آئے. اس دفعہ تو وہ لوگ بھی جیتے ہیں جنہوں نے الیکشن سے دستبرداری کی تھی یا وہ گھر میں سوئے پڑے تھے.

عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت پر نظر ڈالتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی انتخابات جیتی ہے تو پھر ان کی جیت کو تسلیم کریں۔ اس بات کو تسلیم کریں کہ قوم نے ایک باغی کومینڈیٹ دیا ہے.

پی ٹی آئی وفد سے ملاقات پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد ملنے آیا تو ہم نے روایات کے مطابق انھیں عزت دی، اگر کوئی ہمارے تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ ہو تو سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی تھی اور 2024 کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی ہے. یہ جو لوگ سسٹم کے اندر ہیں یہ آنے والے دنوں میں روئیں گے.

حکومت سازی سے متعلق انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام مرکز میں کسی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی.

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this