Friday, October 4, 2024
HomeTop Newsفرح گوگی نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس...

فرح گوگی نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

فرح گوگی نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے لیگی رہنما عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھجوادیا ہے جب کہ چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز کی کاپیاں ارسال کی گئی ہیں.نوٹس کے مطابق فرح گوگی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عطا تارڑ نےان پر جھوٹے الزامات عائد کیےہیں اور غلط معلومات جاری کی ہیں.

فرح گوگی کا کہنا ہے کہ انکے تمام اثاثہ جات ڈکلیئر ہیں لہٰذا عطا تارڑ ان پر لگائے تمام الزامات واپس لیں اور 7 دن میں معافی مانگیں۔نوٹس میں کہا گیا ہےکہ اگر عطا تارڑ نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments