
Coco Gauff's title defence comes to an end against Emma Navarro in New York
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹارکوکو گاف کی یو ایس اوپن میں اپنے یو ایس اوپن ٹائٹل کے دفاع کی کوشش اس وقت ختم ہوگئی جب وہ چوتھے راؤنڈ میں ایما ناوارو سے ہار گئیں۔ میچ کا سکور 6-3، 4-6، 6-3 رہا۔
Photo-Getty Images
گاف کو اپنی سرو میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، گاف نے19 ڈبل فالٹس کیے، جن میں فائنل گیم میں تین شامل تھے۔ جبکہ ناوارو، جنہوں نے اس سال کے شروع میں ومبلڈن میں بھی گاف کو شکست دی تھی، اب پہلی بار یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔ وہ کوارٹر فائنل میں پولا بڈوسا کے خلاف کھیلیں گی۔
یاد رہے ناوارو 2004 میں سرینا ولیمز کے بعد ایک ہی سال ومبلڈن اور یو ایس اوپن دونوں میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی سب سے کم عمر امریکی خاتون ہیں۔