Friday, November 15, 2024
HomeTop Newsایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ...

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

Published on

spot_img

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

اردو انٹرنیشنل( اسپورٹس ڈیسک) سپینش فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور یادگار لمحہ رقم کرتے ہوئے بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست دے دی۔

نہ صرف یہ بلکہ ریال میڈریڈ جو گزشتہ 42 لالیگا میچز میں ناقابلِ شکست آرہی تھی اسے شکست سے دوچار کرکے وننگ اسٹریک بھی توڑ دی۔

اس سے قبل بارسلونا نے 2018-2017ء کے لالیگا سیزن میں 43 میچز ناقابلِ شکست کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ آج اگر ریال میڈریڈ جیت جاتی تو وہ یہ ریکارڈ توڑ دیتے لیکن بارسلونا نے انہیں شکست دے کر اپنے ریکارڈ کا دفاع کیا۔

یہ میچ میڈرڈ کے سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہمیشہ ہی شائقین کو مسحور کرتا ہے۔

بارسلونا نے میچ کے آغاز سے ہی اپنے عزم اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔

54ویں منٹ میں، بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی رابرٹ لیوینڈوسکی نے پہلا گول کیا، اور صرف دو منٹ بعد، لیوینڈوسکی نے دوبارہ گول کر کے بارسلونا کی برتری کو دوگنا کر دیا، جو کہ میچ کا پانسہ پلٹنے والا لمحہ ثابت ہوا۔

Barcelona end Madrid’s 42-match unbeaten streak in La Liga with 4-0 win

بقیہ کھیل میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کی ایک نہ چلنے دی۔ وہ پریشانی میں فاؤلز کرتے رہے لیکن بارسلونا کی رفتار میں کمی نہ آئی اور 77ویں منٹ میں لامین یمال نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-3 کی برتری دلوائی۔

17 سالہ لامین یمال کلاسیکو میں گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن چکے ہیں جبکہ اس سے قبل کسی بڑے انٹڑنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی انہیں ہی حاصل ہے۔

لامین یمال کی یہ شاندار کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بارسلونا کے نوجوان کھلاڑی کس طرح بڑے مقابلوں میں اپنی مہارت دکھا سکتے ہیں۔

84ویں منٹ میں رافینہا نے چوتھا گول اسکور کر کے بارسلونا کی فتح کو یقینی بنایا، جبکہ دوسری جانب ریال میڈرڈ کی ٹیم ایک بھی گول نہ کرسکی۔

اس شاندار میچ کے اختتام پر، بارسلونا کے کھلاڑیوں نے میدان میں خوشی کا اظہار کیا، جبکہ ریال میڈرڈ کے شائقین مایوس نظر آئے۔

یہ فتح بارسلونا کی ایل کلاسیکو تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی حریفانہ تعلقات ہمیشہ دلچسپی کا باعث بنتے ہیں، یہ دونوں کلبز نہ صرف اسپین بلکہ دنیا بھر میں اپنی مہارت اور کامیابیوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

یہ بارسلونا کی لیگ میں دسویں فتح تھی، جو انہیں لیگ میں 30 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر لے آیا ہے۔

اس شاندار فتح نے نہ صرف بارسلونا کے شائقین کے دلوں کو خوش کیا بلکہ ان کے حریفوں کو بھی متنبہ کر دیا ہے کہ وہ اس سیزن میں ایک طاقتور حریف ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے دو بڑے فٹبال کلبوں ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان ہونے والے میچز کو ایل کلاسیکو بھی کہا جاتا ہے، جو فٹبال کے سب سے بڑے اور مشہور مقابلوں میں سے ایک ہے۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...