Thursday, November 7, 2024
الرئيسيةTop Newsاگر میں الیکشن ہارا تو اس کے ذمہ دار یہودی ووٹرز ہوں...

اگر میں الیکشن ہارا تو اس کے ذمہ دار یہودی ووٹرز ہوں گے : ڈونلڈ ٹرمپ

Published on

spot_img

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں نائب صدر کملا ہیرس سے ہار جاتے ہیں تو اس کے جزوی طور پر ذمہ دار امریکی یہودی ووٹرز ہوں گے ، انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بہت سے امریکی یہودی ہیرس جیسے ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہیریس الیکشن جیت جاتی ہیں، تو اسرائیل کا وجود دو سال کے اندر اندرختم ہوجائے گا، اور اس کے ذمہ دار ڈیموکریٹس کی حمایت کرنے والے یہودی ووٹرز ہوں گے ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ الیکشن ہارت ہیں تو اس شکست میں اہم کردار امریکی یہودی ووٹرزکا ہوگا، کیونکہ ان میں سے 60 فیصد ان کی حریف “ہیرس ” کو ووٹ دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک سروے کا ذکر کیا جس کے مطابق ہیریس کو 60 فیصد امریکی یہودیوں کی حمایت کی حاصل اورساتھ ہی اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ انہیں 2016 اور 2020 کے انتخابات میں بھی 30 فیصد سے کم ووٹ ملے تھے۔

پیو ریسرچ کے ایک حالیہ سروے سے کے مطابق 65 فیصد امریکی یہودی ہیریس کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 34 فیصد ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔

ہیریس کی مہم کے ترجمان مورگن فنکلسٹائن نے ٹرمپ کو ان کے تفرقہ انگیز رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر یہود مخالف افراد کے ساتھ تعلق رکھنے کا الزام لگایا۔ ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا داماد یہودی ہے۔

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: بائرن میونخ کی بینفیکا کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپیئنز لیگ میں...

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع...

بارسلونا کے ڈیفنڈر پاؤ چو برسی چہرے پر 10 ٹانکے لگنے کے بعد ‘ٹھیک’

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے منیجر ہنسی فلک نے...

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، دفترخارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ...

More like this