اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کا افتتاح کردیا گیا ،تقریبا دوسو کلو میڑ کے دشوار گزار ٹریک پر ملک بھر سے آئے ہوئے نامور ریسرز اپنی مہارت کا مظاہرہ کریںگے ریلی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گے ، جیپ ریلی میں تین مختلف کیٹیگری بنائی گئی ہیں ۔
اہم بات یہ ہے کہ سابقہ چیمپئن رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ نادر خان مگسی بھی جیپ ریلی میں حصہ لے کر اپنی پوزیشن کا دفاع کرینگے ریلی کے آرگنائزر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کی کیٹگری میں پاکستان کی نامور خواتین سلمی مروت، روہنٹن پٹیل ، ماہم شیراز اپنی مہارت دکھائیں گی۔