Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsپاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Published on

پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت پاکستان نے سی پیک سمیت پاکستان بھر میں مقیم چینی بزنس مین اور شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوشحال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری، چینی سفیر اور پاکستان میں موجود چینی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی پیک پرکام کرنے والے، چینی سرمایہ کاروں اور شہریوں کی سیکیورٹی کے ایس او پیز کو روائز کردیا گیا ہے اور چیف سیکریٹریز کو ہدایات ملی ہیں کہ بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب میں خاص طور پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے چینی باشندوں کو ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقننی بنانے کی درخواست کی ہے، چینی باشندے متعلقہ تھانے کو اپنی موجودگی اور آمدورفت کے بارے میں لازمی طور پر آگاہ رکھیں گے، چینی باشندے اور سرمایہ کار کہیں بھی آتے جاتے وقت بلٹ پروف گاڑی لازمی استعمال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایے کے گھروں میں مقیم تمام چینی سرمایہ کار اور شہری متعلقہ تھانے میں فوری طور پر لازمی رجسٹریشن کرائیں گے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this