Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکیوبن ریسلر میجین لوپیز لگاتار 5 گیمز میں گولڈ جیتنے والے پہلے...

کیوبن ریسلر میجین لوپیز لگاتار 5 گیمز میں گولڈ جیتنے والے پہلے اولمپین بن گئے

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کیوبن ریسلر میجین لوپیز نے پیرس اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنا لیا ، وہ مسلسل پانچ اولمپک ایڈیشنز میں ایک ہی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

میجین لوپیز نے پیرس اولمپکس میں گریکو رومن ریسلنگ میں سپر ہیوی ویٹ کا گولڈ میڈل جیت لیا ، فائنل میں انہوں نے چلی کے یسمانی اکوستا کو چھ صفر سے شکست دی۔

اس کامیابی کے ساتھ وہ مسلسل پانچ اولمپکس میں ایک ہی ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے کیونکہ اس سے قبل کوئی دوسرا ایتھلیٹ انفرادی مقابلوں میں مسلسل چار ایڈیشنز سے زیادہ گولڈ میڈلز نہیں جیتا۔

کیوبن ریسلیر نے 2008، 2012، 2016 اور 2020 اولمپکس میں بھی گریکو ریسلنگ کے سپر ہیو ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

وہ 2021 میں ریسلنگ کو خیرباد کہہ چکے تھے اور گزشتہ تین سال کوئی ایونٹ نہیں کھیلا لیکن اس اولمپکس کیلئے کم بیک کیا اور ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل امریکا کے کارل لوئیس نے لانگ جمپ، مائیکل فیلپس نے 200 میٹر میڈلے میں مسلسل چار اولمپکس میں گولڈ جیتے۔

امریکا کے ال اوریٹر نے ڈسکس تھرو، جاپان کی ریسلر کاوری ایچو اور ڈنمارک کے پاول ایلوسٹروم نے سیلنگ میں مسلسل چار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this