Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلفٹ بالکوپا امریکہ : برازیل کی پیراگوئے کو 4-1 سے شکست

کوپا امریکہ : برازیل کی پیراگوئے کو 4-1 سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی کے میچ میں برازیل اور پیراگوئے کا مقابلہ ہوا. برازیل جو ٹورنامنٹ کے ڈیبیو میچ میں کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہا تھا ،نے اس میچ کا آغاز پر امید ہوکر کیا . دوسرے منٹ میں، وینیسیئس نے بائیں جانب سے دوڑ لگائی اور کراس دیا، لیکن لوکاس پیکیٹا موقع پر گول نہ کر سکے۔ برازیل نے کھیل میں گیند پر زیادہ کنٹرول رکھا اور کئی قابلِ ذکر مواقعے بھی پیدا کئے لیکن وہ آغاز میں ان مواقعوں کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ، جس کے جواب میں پیراگوئے نے جوابی حملے کرنے کی کوشش کی۔

Vinicius Junior's Brazil keep Copa America dream alive with 4-1 victory over Paraguay
Vinicius Junior’s Brazil keep Copa America dream alive with 4-1 victory over Paraguay

نویں منٹ میں اینسیسو نے برازیل کے گول کیپر ایلیسن کو تیز کارنر کک سے حیران کر دیا اور ایک اچھے شاٹ سے بچاؤ کرنے پر مجبور کیا۔ دونوں ٹیموں کے پاس خطرناک کئی مواقع آتے رہے۔ 22ویں منٹ، میں مارکوین ہوس نے کارنر کک کے لیے اونچی چھلانگ لگائی لیکن یہ گول پوسٹ سے آگے بڑھ گئی ۔ اس کے علاوہ بوڈیلا کے پاس ایک اور موقع تھا لیکن اس کا شاٹ کمزور تھا اور ایلیسن نے آسانی سے اسے ناکام بنا دیا ۔

30 ویں منٹ میں، برازیل کی ٹیم کے پاس اس وقت بڑا موقع تھا جب پیکیٹا کا شاٹ کیوبا کے بازو پر پنالٹی ایریا میں لگا۔ پیکیٹا نے پنالٹی کک لی لیکن گول کے دائیں جانب بال بھیج دی۔ تاہم برازیل کے حوصلے بلند رہے اور 35ویں منٹ میں پاسوں کا ایک زبردست سلسلہ اختتام پذیر ہوا اور ونسیئس جونیئر نے اپنے ڈیفنڈر کو چکما دیتے ہوئے اسکور کو 1-0 کر دیا۔ اس کے بعد، روڈریگو نے ایک مضبوط حرکت کی اور پیراگوئے کے گول کیپر کو سیو پر مجبور کیا۔ اور اسی کے جواب میں ساونہو ریباؤنڈ پہ اسکور کیا، جس سے اسکور 2-0 ہوگیا .

Vinícius Júnior scores twice to lead Brazil to 4-1 win over Paraguay in Copa America group stage
Vinícius Júnior scores twice to lead Brazil to 4-1 win over Paraguay in Copa America group stage

آخری لمحات میں، پیراگوئے نے جواب دینے کی کوشش کی، اینسیسو کا شاٹ ولاسانٹی سے ٹکرا کر ہوا میں چلا گیا۔ برونو گیماریس نےکراس بار کی طرف ایک زور دار شاٹ مارا اور پھر روڈریگو اور وینیسیئس نے آلڈیریٹ پر دوبارہ اسکور کیا ، جس سے برازیل کا تیسرا گول ہو گیا جبکہ وینیسیئس کا میچ کا دوسرا گول تھا ۔

وقفے کے بعد پیراگوئے نے جوابی حملے کی بھر پور کوشش کی اور آلڈیریٹ نے خسارے کو کم کرنے کے لیےایک گول کیا جس سے اسکور 3-1 ہوگیا ۔ اس کے فوراً بعد، اینسیسو نے بائیں جانب سے ایک سولو ،رن بنایا جس سے برازیل کے گول کیپر نےناکام بنا دیا ۔ اس کے بعد برازیل کو ایک اور ہینڈ بال کے لیے پنالٹی ملی، اور پکیٹیا نے اعتماد کے ساتھ گول کرکے اسکور 4-1 کر دیا۔

Brazil Defeats Paraguay And Nears Qualification For The Next Round
Brazil Defeats Paraguay And Nears Qualification For The Next Round

برازیل نے آخری سیٹی تک کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا، دونوں ٹیموں کے پاس چند مزید مواقع تھے۔ اختتام کے قریب، آندرس کیوبا کو سرخ کارڈ ملا اور برازیل نے 4-1 سے فتح اپنے نام کی .

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this