چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔
ژینگ کنوین نے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 25 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی صوفیہ کینن کو شکست دی۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاپان میں جاری ہیں۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5) اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ژینگ نے فائنل میچ میں 1 گھنٹے اور 52 منٹ کی مزاحمت کے بعد حریف امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
22 سالہ ژینگ نے ٹوکیو کا ٹائٹل جیت کر اس سال کی پالرمو اور پیرس اولمپکس میں جیتی ہوئی فتوحات میں ایک اور اضافہ بھی کر دیا ہے۔
ژینگ کا اگلا ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز ہے، جو 2 نومبر سے سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔