الرئيسيةکھیلفٹ بالچین نے فٹ بال کے ایک اور سابق اہلکار کو رشوت لینے...

چین نے فٹ بال کے ایک اور سابق اہلکار کو رشوت لینے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنادی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق چین کی ایک عدالت نے چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر لی یوئی کو رشوت لینے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنادی ہے ۔

استغاثہ نے کہا کہ 2004 اور 2021 کے درمیان لی نے چینی فٹ بال ایسوسی ایشن اور چینی فٹ بال ایسوسی ایشن سپر لیگ کمپنی میں اپنے عہدوں کا غلط استعمال کیا۔

عدالت نے لی پر 1 ملین یوآن (تقریباً 139 ملین ڈالر یا 127 ملین یورو) کا جرمانہ بھی کیا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ اس نے مختلف معاملات میں مدد کرنے کے عوض 1.69 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم اور قیمتی اشیاء قبول کیں۔

لی یوئی کا معاملہ چینی فٹ بال میں بدعنوانی کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ چین میں 2022 کے اواخر سے، فٹ بال کے ایک درجن سے زیادہ اعلیٰ حکام کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی جا چکی ہیں۔ چین میں فٹ بال کا شعبہ طویل عرصے سے بدعنوانی سے نبرد آزما ہے اور بہت سے لوگ اس کا ذمہ دار قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کو قرار دیتے ہیں، حالانکہ یہ کھیل ملک میں زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔

لی سے پہلے، چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے دو دیگر رہنماؤں کو بھی رشوت لینے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا، انہیں 2012 میں ساڑھے دس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سال مارچ میں، چین کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ایک سابق سربراہ کو 10 ملین ڈالر سے زیادہ رشوت لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جو رشوت میں، ملک کے سب سے بڑے اسکینڈل میں سے ایک ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ 2013 میں کمیونسٹ پارٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد سے بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف “زیرو ٹالرنس” کے ساتھ لڑنے کا وعدہ کیا تھا اور کئی عہدیداروں کو، جن میں اعلیٰ شخصیات بھی شامل ہیں، کو سزائیں دی جا چکی ہیں۔ تاہم بعض ماہرین کا خیال ہے کہ شی جن پنگ اس مہم کو اپنی سیاسی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں ۔

Latest articles

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا...

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز جیتنے کے قریب

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز...

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار افراد گرفتار

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار...

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور کر لیا

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور...

More like this