اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق شکاگو میراتھن 2024 میں کینیا کے جان کوریئر نے دو گھنٹے دو منٹ چار سیکنڈز میں مینز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
جبکہ خواتین کی میراتھونروتھ چیپنگٹیچ نے دو گھنٹے نو منٹ اور پانچ سیکنڈز میں جیت لی۔
ریس میں پاکستان کے امین ندیم نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چوالیس اعشاریہ تین دو سیکنڈز میں طے کیا جب کہ صادق شاہ اور نظار نایانی نے بھی تین گھنٹے سے پہلے ریس مکمل کی۔
اس کے علاوہ پاکستانی خواتین شرکاء میں سارہ طہور لودھی نے 3 گھنٹے 45 منٹ اور 54 سیکنڈ میں میراتھن کا فاصلہ طے کر کے سب سے تیز ترین پاکستانی خاتون رنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے بعد سیمینہ خان نے 3 گھنٹے 52 منٹ اور 47 سیکنڈ میں، اور نادیہ رحمن نے 4 گھنٹے 14 منٹ اور 44 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔
شکاگو میراتھن میں پاکستانی رنرز کی کارکردگی ایتھلیٹکس میں ملک کی موجودگی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
نتائج
سید صادق حسین شاہ: 2:52:24
نذر نیانی: 2:53:26
شہریار خورشید: 2:57:22
محمد شاہ: 3:07:15
ایاز عبداللہ: 3:14:57
بلال احسان: 3:16:36
عمر آصف صدیقی: 3:22:08
مقداد محمد: 3:31:33
حامد بٹ: 3:34:20
شاہ رخ قریشی: 3:45:06
سارہ طہور لودھی: 3:45:54
سیمینہ خان: 3:52:47
فہد قریشی: 3:53:08
محمد مجید: 3:58:37
فیضان شکیل: 4:02:29
سیف اللہ: 4:13:01
نادیہ رحمان: 4:14:44
خالد شیخ: 4:15:18
رادیہ جواب: 4:20:10
احفظ مصطفیٰ: 4:25:45
نادیہ کرنانی: 4:38:25
اقرا خان: 4:45:23