Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلفٹ بالچیلسی کو شکست، نیو کاسل کاراباؤ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ...

چیلسی کو شکست، نیو کاسل کاراباؤ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

Published on

چیلسی کو شکست، نیو کاسل کاراباؤ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) نیوکاسل یونائیٹڈ نے چیلسی کو 2-0 سے شکست دے کر کاراباؤ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

نیو کاسل کو یہ فتح الیگزینڈر اساک اور ایکسل ڈیسی کے گول نے دلائی، اوراس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ اتوار کو پریمیئر لیگ میں چیلسی سے ہونے والی 2-1 کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

میچ تیزی سے شروع ہوا، سویڈن کے اسٹرائیکر اساک، جنہوں نے اس سیزن میں صرف دو بار گول کیا تھا، نے 23ویں منٹ میں قریبی فاصلے سے پہلا گول اس وقت کیا جب سندرو ٹونالی نے پنالٹی ایریا کے باہر ایک غلط پاس کو روک لیا۔

نیو کاسل نے تین منٹ بعد ہی اپنی برتری کو دوگنا کر لیا، جب جو وِلک نے اساک کے کراس کو ہلکا سا چھوا اور چیلسی کے ڈیفینڈر ڈیسی نے گیند کو اپنے ہی جال میں ڈال دیا۔

میچ کے دوران چیلسی نیوکاسل کے پریشر کے سامنے بے بس نظر آئی اور وہ پہلے ہاف کے اختتام تک دو گول سے پیچھے رہی۔

نیو کاسل کے کھلاڑی شان لانگ اسٹاف نے دوسرے ہاف کے درمیان میں ہیڈ کے ذریعے تیسرا گول کیا، مگر لائنز مین کے جھنڈے کی وجہ سے یہ گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔

چیلسی نے دوسرے ہاف میں زیادہ بال کا کنٹرول رکھا، تاہم وہ میچ کے دوران کوئی اہم کارکردگی نہ دکھا سکے۔

چیلسی کے کوچ ماریسکا نے نکولس جیکسن کو باہر بٹھائے رکھا اور اہم کھلاڑی کول پامر کو بھی میدان میں نہیں اتارا۔

نیوکاسل کے ولیم اوسولا نے تیسرا گول کرنے کی کوشش کی، مگر بال گیند پوسٹ سے ٹکرا کر باہر نکل گئی۔

نیوکاسل نے اس سیزن کے ابتدائی نو پریمیئر لیگ میچوں سے صرف 12 پوائنٹس لیے ہیں، مگر سینٹ جیمز پارک کے شائقین نے اس عمدہ کارکردگی پر انہیں بھرپور داد دی۔

2022-23 کاراباؤ کپ کے رنر اپ، نیو کاسل 1955 میں ایف اے کپ جیتنے کے بعد پہلی بار کوئی بڑی ڈومیسٹک ٹرافی جیتنے کے خواہاں ہیں۔

نیوکاسل اب کوارٹر فائنل میں برینٹ فورڈ کا مقابلہ سینٹ جیمز پارک میں کرے گا، جو 16 دسمبر کے ہفتے میں منعقد ہوگا۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this