Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹچیمپئنز ٹرافی 2025:آئی سی سی وفد آج رات کراچی پہنچے گا

چیمپئنز ٹرافی 2025:آئی سی سی وفد آج رات کراچی پہنچے گا

Published on

spot_img

چیمپئنز ٹرافی 2025:آئی سی سی وفد آج رات کراچی پہنچے گا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے والا ہے۔

چھ رکنی وفد آج رات کراچی پہنچے گا اور کل نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کام اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا معائنہ کرے گا۔

چھ رکنی وفد میں ایونٹ کے منتظمین اور سیکیورٹی کے نمائندے شامل ہیں، جو کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس کے بعد آئی سی سی کا وفد معائنہ کے اگلے مرحلے کے لیے اسلام آباد اور لاہور جائے گا وہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مقامات اور تیاریوں کی مکمل رپورٹ تیار کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری سے مارچ تک پاکستان میں ہونے والی ہے، تاہم، ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت غیر یقینی ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے ملک کے دورے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔

یاد رہے، بھارتی میڈیا میں بی سی سی آئی کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ٹیم آئندہ آئی سی سی ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

مزید رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ نے باضابطہ طور پر دبئی اور سری لنکا کو ہندوستان کے میچوں کی میزبانی کے ممکنہ مقامات کے طور پر تجویز کیا ہے۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایلارڈائس نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے مقام پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے آئی سی سی کے پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی صلاحیت پر اعتماد کو مزید اجاگر کیا۔

Latest articles

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے اردو...

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکی جائے ، 50 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 50...

اللہ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کچھی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے والے...

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج، آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

More like this