Monday, February 24, 2025
Homeکھیلفٹ بالچیمپئنز لیگ: آسٹن ولا کی 41 سالوں میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی...

چیمپئنز لیگ: آسٹن ولا کی 41 سالوں میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹن ولا نے بدھ کے روز چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ کو 1-0 سے شکست دی۔ یہ جیت آسٹن ولا کے لیے اس لیے بھی بہت اہمیت کی حامل تھہی کیونکہ انہوں نے 41 سال بعد چیمپئنز لیگ مقابلے میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ کھیلا تھا۔

Superb Duran strike sees Villa beat Bayern
Superb Duran strike sees Villa beat Bayern
Photo-AFP

اس جیت کا سہرا ولا کے جون ڈوران کے شاندار گول کو جاتا ہے،جون نے 79 ویں منٹ میں، ایک اونچی گیند پر تیزی سے دوڑ لگائی اور جب انہوں نے دیکھا کہ بائرن میونخ کے گول کیپر مینوئل نیور گول پوسٹ سے باہر ہیں، تو انہوں نے چالاکی سے گیند کو ان کے اوپر سے گول میں ڈال دیا ، جس پر ولا پارک اسٹیڈیم میں موجود شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔ 20 سالہ کولمبیائی اسٹرائیکر جون ڈوران نے اس سیزن میں پریمیئر لیگ میں چار گول کیے ہیں، اور یہ چیمپئنز لیگ میں ان کا پانچواں گول تھا، جو انہوں نے بطور متبادل کھلاڑی بینچ سے آ کر کیا۔

تاہم میچ کے دوران بائرن میونخ نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول رکھا، لیکن انہوں نے کئی بہترین مواقع ضائع کیے۔

Superb Duran strike sees Villa beat Bayern
Superb Duran strike sees Villa beat Bayern

آسٹن ولا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز نے جون ڈوران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، “وہ ایک بہترین متبادل کھلاڑی ہے۔ جب اس نے پہلی بار گیند کو چھوا، تو اس نے نیور کے اوپر سے گیند پھینک کر گول کیا، جو کہ تاریخ کے سب سے خوبصورت گولوں میں سے ایک ہے۔”

مارٹینز نے خود بھی میچ کے دوران کئی شاندار سیو کیے، جو ٹیم کی جیت میں بہت اہم ثابت ہوئے۔ یہ فتح ایسٹن ولا کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا، کیونکہ اس سے پہلے 1982 میں انہوں نے بائرن میونخ کو شکست دے کر یورپی کپ اپنے نام کیا تھا۔

Latest articles

امریکی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی جنرل کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں...

امریکی امداد کی بندش، پاکستان کے گرم ترین شہر جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی امداد منجمد کیے جانے سے...

حماس کو شیری بیباس کی لاش نہ دینے کی قیمت چکانی پڑے گی، اسرائیلی وزیر اعظم نین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل، حماس سے شیری...

الاسکا ایل این جی منصوبہ، ایشیا کی توانائی مارکیٹ میں امریکی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا کے درمیان ملاقات کے...

More like this