کاراباؤ کپ:کرسٹل پیلس کی شاندار کارکردگی، آسٹن ولا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) ڈائچی کماڈا کے گول نے کرسٹل پیلس کو آسٹن ولا کے خلاف شاندار فتح دلاتے ہوئے کرسٹل پیلس کو کاراباؤ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے۔
کرسٹل پیلس کے کھلاڑی ایبیریچی ایزے نے پیلس کے لیے پہلا گول کیا، جب انہوں نے ڈینیئل منوز کے کراس پر سر سے بال کو جال میں پہنچایا۔
لیکن آسٹن ولا نے جلد ہی گول کر کے اسکور برابر کردیا جب لیون بیلی کے کراس پر جان ڈوران نے بال کو نیچے کارنر میں پھینک دیا، پیلس کے نئے گول کیپر میٹ ٹرنر نے روکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
تاہم متبادل کھلاڑی دائیچی کاماڈا نے 64ویں منٹ میں ڈیاگو کارلوس کی غلط پاس کو پکڑ کر شاندار شاٹ کے ذریعے پیلس کو آسٹن ولا کے خلاف 2-1 سے برتری دلائی ۔
کماڈا نے گول کے بعد کھیل میں تیزی دکھائی اور گول کرنے کی کئی کوششیں کیں، مگر شاٹ پوسٹ سے باہر گئی جو مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کی دیوار سے ٹکرا گئی اور ریباؤنڈ پر ان کا شاٹ گول سے اوپر چلا گیا۔
کماڈا کے گول کے بعد پیلس 2012-2011 کے سیزن کے بعد پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے، جہاں ان کا مقابلہ 16 دسمبر کو آرسنل سے ہوگا۔
آسٹن ولا کے خلاف جیت کے باوجود پیلس کو اہم کھلاڑیوں ایزے اور ایڈم وارٹن کی انجری کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔