
Bundesliga: Bayern Munich defeats Hoffenheim 5-0 Photo-Reuters
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے ہیری کین کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہوفن ہائیم کو شکست دے کر بنڈس لیگا ٹیبل پر اپنی چار پوائنٹ کی برتری کو بحال کر لیا ہے۔ بائرن نے میچ کی شروعات شاندار انداز میں کی، چھٹے منٹ میں لیروئے سانے نے پہلا گول کیا۔
کھیل کے 26ویں منٹ میں کین کے ہیڈر کو ہوفن ہائیم کے دفاعی کھلاڑی نے ہاتھ سے روک دیا، جس پرریفری نے پنالٹی دی اور انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو گول میں پہنچا دیا۔
photo-Getty Images
ہیری کین نے بائرن میونخ کے لیے دوسرے گول میں اہم کردار ادا کیا، جسے انہوں نے رافیل گوریرو کے ساتھ پاسنگ کے ذریعے بنایا۔ 31 سالہ کین اس سیزن میں بنڈس لیگا میں زبردست فارم میں ہیں اور وہ اب تک 15 میچز میں 16 گول کر چکے ہیں اور آٹھ اسسٹ فراہم کرچکے ہیں۔
مانچسٹر سٹی کے سابق کھلاڑی سانے، نے ہاف ٹائم کے بعد چوتھا گول بھی کیا۔ سرج گنابہی نے 66ویں منٹ میں پانچواں گول کرکے بائرن میونخ کی جیت کو مکمل کیا۔
دوسرے ہاف کے دوران ہیری کین کو متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان سے باہر بلا لیا گیا۔ یہ فتح بائرن میونخ کو بنڈس لیگا کی پوائنٹس ٹیبل پر مزید مضبوط بناتی ہے۔
