Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان

کانگریس کو بریفنگ: امریکا نے پاکستان کو کلیدی علاقائی پارٹنر قرار دے دیا

Briefing to Congress US declares Pakistan a key regional partner

Briefing to Congress US declares Pakistan a key regional partner

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے نامزد عہدیدار اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ پال کپور نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ پاکستان خطے میں امریکا کا ایک اہم شراکت دار ہے اور واشنگٹن پاکستان کے ساتھ تجارت، اقتصادی تعاون اور سکیورٹی روابط کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و وسطی ایشیا کے سامنے گواہی دیتے ہوئے پال کپور نے کہا، پاکستان خطے میں ایک اور اہم پارٹنر ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے اہم معدنی وسائل کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی حکومت کی ابتدائی مالی معاونت اور نجی شعبے کی مہارت دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون جاری ہے۔ ان کے مطابق، یہ تعاون پاکستان کو داخلی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے اور ایسے سرحد پار خطرات کا بھی مقابلہ کرتا ہے جو امریکا یا اس کے شراکت داروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

سماعت کے دوران امریکی قانون سازوں نے عسکریت پسندی اور خطے میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق سوالات کیے۔ ایک سوال پر پال کپور نے کہا کہ بطور منظم تنظیم جنوبی و وسطی ایشیا کے شدت پسند گروہوں کی امریکا میں سرگرمی کے شواہد نہیں، تاہم انفرادی عناصر کہیں بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں ایک چیلنج یہ بھی ہے کہ کم تعداد میں افراد عام آبادی میں گھل مل جاتے ہیں جس سے ان کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے۔

سماعت میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور بھارت کے کردار پر بھی بات ہوئی۔ پال کپور نے کہا کہ امریکا کی حکمت عملی یہ ہے کہ چین یا کوئی ایک طاقت خطے میں بالادستی قائم نہ کر سکے، جبکہ ایک مضبوط اور خودمختار بھارت چین کے اثر کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا قطر میں قائم کیمپ اس سیلیہ بند کرنے کے لیے افغان باشندوں کو وطن واپسی کی مالی پیشکش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق 2025 کے آغاز سے وہاں 1,100 سے زائد افراد رکھے گئے تھے، جبکہ اب تک تقریباً 150 افراد نے ادائیگی قبول کر کے واپسی اختیار کی، تاہم ان کی واپسی کے بعد صورتحال کے بارے میں معلومات واضح نہیں۔

Tags: افغانستان بھارت پاکستان ٹرمپ انتظامیہ جنوبی اور وسطی ایشیا واشنگٹن

Post navigation

Previous: ابھیشیک شرما اسپتال سے ڈسچارج، نمیبیا کے خلاف شرکت کا فیصلہ آج ہوگا
Next: جوز بٹلر کا کارنامہ: 122 میٹر بلند کیچ کا نیا عالمی ریکارڈ

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.