Wednesday, December 11, 2024
Homeکھیلکرکٹبی سی بی نے دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش اے کے...

بی سی بی نے دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش اے کے کپتان کااعلان کر دیا

Published on

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیش اے کے کپتان کااعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق اوپننگ بلے باز انعام الحق بیجوئے کو ریڈ بال کا کپتان جبکہ مڈل آرڈر بلے باز توحید ہردوئے کو بنگلہ دیش اے کے دورہ پاکستان کے لیے وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بدھ کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے تقرریوں کی تصدیق کی۔

اس سے قبل، بورڈ نے منگل کو اپنے دورہ پاکستان کے لیے مخصوص اسکواڈز کا اعلان کیا تھا جس میں دو ریڈ بال میچز ہوں گے، جس کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوگی۔

انعام الحق بیجوئے نے 2013 سے 2022 تک پانچ ٹیسٹ میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے انہوں نے 117 فرسٹ کلاس میچوں میں 44.18 کی اوسط سے 8000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

دریں اثنا، توحید ہردوئے نے لسٹ اے کرکٹ میں 48 کی اوسط سے 3000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں مارچ 2023 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے انہوں نے بنگلہ دیش کے لیے 30 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔

بنگلہ دیش اے اپنے دورہ پاکستان کا آغاز پہلے چار روزہ میچ کے ساتھ کرے گی، جس کا آغاز 10 اگست کو ہونا ہے، اس کے بعد دوسرا ریڈ بال میچ جو 17 سے 20 اگست تک کھیلا جائے گااور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 23 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ قومی مینز ٹیم کے متعدد کھلاڑی 6 اگست کو پاکستان میں ‘اے’ سائیڈ کو جوائن کریں گے۔

Latest articles

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی...

جارج لنڈے کی بدولت، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جارج لنڈے نے 48 رنز کی تیز رفتار...

جنوبی افریقہ کا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگل کو کنگس میڈ میں پاکستان کے خلاف...

محمد سراج، ٹریوس ہیڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اور آسٹریلیا...

More like this