Bangladesh Premier League matches resume from today, new schedule released-BPL
بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہو گئے ہیں اور لیگ کے میچز آج سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے، جس کے بعد بی سی بی نے نیا ری شیڈول جاری کر دیا۔
بی سی بی کے مطابق کل ملتوی ہونے والے میچز آج کھیلے جائیں گے، جبکہ 16 جنوری کے میچز 17 جنوری اور 17 جنوری کے میچز 18 جنوری کو منتقل کر دیے گئے ہیں اسی طرح 19 جنوری کو شیڈول ایلیمینیٹر اور کوالیفائر ون کے میچز اب 20 جنوری کو ہوں گے۔
کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملتوی میچز کے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، تاہم 16 جنوری کے میچز کے لیے خریدے گئے ٹکٹ پر شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔
دوسری جانب بی سی بی نے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے متنازع بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔



