Tuesday, February 11, 2025
Homeکھیلاولمپکس میں خواتین کے حجاب پر پابندی،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید مذمت

اولمپکس میں خواتین کے حجاب پر پابندی،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید مذمت

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فرانس نے پیرس اولمپکس میں خواتین کے حجاب پر پابندی لگا دی ہے، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانس میں کھلاڑیوں کے حجاب پر پابندی کی سختی سے مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اولمپک گیمز میں حجاب پہننے والی فرانسیسی خواتین کھلاڑیوں پر پابندی انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ فیصلہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی کمزوری کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ فرانس پہلا ملک ہے جس نے قومی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کے بین الاقوامی بنیادی حقوق کے خلاف قوانین بنائے، پیرس اولمپک میں خواتین کھلاڑیوں کے مذہبی حقوق کو سلب کرنا فرانسیسی اتھارٹی کی منافقت کو ظاہر کرتا ہے۔

یورپ میں خواتین کے حقوق کی بین الاقوامی محقق اینا بلس نے کہا کہ حجاب پر پابندی سے فرانسیسی کھیلوں کی ہر سطح پر مسلمان خواتین اور لڑکیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

فرانسیسی ایتھلیٹس کو اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز میں حجاب کے ساتھ مقابلہ کرنے سے منع کرنا ان دعوؤں کی تردید کرتا ہے کہ پیرس اولمپکس 2024ء پہلا صنفی مساوی اولمپکس ہے۔ یاد رہے کہ فرانسیسی سینیٹ نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا، جس کے تحت اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلوں میں مذہبی نشانات یا علامات پہن کر شرکت نہیں کی جائے گی۔

Latest articles

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

More like this