Tuesday, December 3, 2024
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیآسٹریلیا میں نوجوانوں سے رائے لیے بغیر پابندی کا فیصلہ کیا گیا:...

آسٹریلیا میں نوجوانوں سے رائے لیے بغیر پابندی کا فیصلہ کیا گیا: میٹا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کرنے کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

میٹا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت نے شواہد اور نوجوانوں کی رائے کو مدِنظر رکھے بغیر یہ فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی قانون سازوں نے 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے تاریخی قوانین منظور کر لیے گئے ہیں۔

ان تاریخی قوانین میں فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دنیا کے سخت ترین کریک ڈاؤن کی منظوری دی گئی ہے۔

آسٹریلیا میں ان قوانین کا اطلاق ایک سال کے اندر کیا جائے گا۔

پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے لیکن اب تک ممنوعہ خدمات کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔

Latest articles

پی ایف ایف نے سعودی عرب کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ کے لیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 7 دسمبر...

حارث رؤف نے شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف نے...

پی سی بی نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر...

ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی امریکی کوشش پر جوابی کارروائی کرینگے: کریملن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی حکام نے ٹرمپ کی برکس ممالک کو اپنی کرنسی...

More like this